اتر پردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن یو پی بورڈ نے 2023 کے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ایک مرتبہ پھر لڑکیوں نے بازی ماری ہے سیتاپور کی پریانشی سونی نے 600 میں سے 590نمبر حاصل کر کے 33ء98فیصد کے ساتھ ہائی اسکول میں ٹاپ کیا ہے جبکہ ایودھیا کی مشکوہ نور 83ء97 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسرے مقام پر رھیں انٹرمیڈیٹ میں مہوبہ کے شبھ چپرا 500سے 489 نمبر حاصل کر کے 80ء97 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہے ٹاپ 10 فہرست میں ہو نہارونے کی ریکارڈ بنائے ہیں ہائی اسکول میں کل 179 اور انٹرمیڈیٹ میں 253 طلباء نے جگہ بنائی ہے ٹاپ 10 میں پہلے اور آخری نمبر کے درمیان صرف 11 نمبر کا ہی فرق ہے ہای اسکول میں 78ء89 اور انٹرمیڈیٹ میں 52ء75 فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں ہیں انٹرمیڈیٹ میں ٹاپ کرنے والے طلبہ میں مرادآباد کی عافیہ پروین اور غانیہ اختر پریاگراج کی فوضیہ ناز اعظم گڑھ کے عباد طارق اور سدھارتھ نگر کی مریم خاتون اور سمیہ کے علاؤہ دیگر نے 60ء96 حاصل کرکے پانچواں مقام حاصل کیا ہے امتحان کے نتائج کا اعلان یوپی بورڈ ہیڈ کوارٹر میں ثانوی تعلیم کے ڈائریکٹر ہر دا کٹر مہندر دیو اور بورڈ کے سکریٹری دویہ کانت شکل نے کیا ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہائی اسکول میں لڑکے 64ء86 فیصد جبکہ لڑکیاں 34ء93 فیصد کامیاب رہی ہیں ہیں اسی طرح انٹرمیڈیٹ میں بھی لڑکیوں نے لڑکوں سے آگے رہی ہیں لڑکیاں 83 فیصد جبکہ لڑکے 34ء69 فیصد کامیاب ہوئے ہیں نہیں بھائی اسکول اور انٹر میڈیٹ میں ٹاپ 3 کی فہرست میں 6۔6 طالب ہیں جن میں تین طلباء اور تین طالبات شامل ہیں ہائی اسکول میں کانپور دیہات کے کوشاگر پانڈے اور ایودھیا کی مشکوہ نور نے مشترکہ طورپر 83ء97فیصد نمبر حاصل کرکے ریاست میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے تیسرے مقام میں مشترکہ طور پر 67ء97 فیصد نمبرات مرتھرا کے کرشن جھا پیلی بیت کےارپت گنگوار اور سلطان پور کی شریا سنگھ رھیں اسی طرح انٹرمیڈیٹ میں پیلی بیت کے سوربھ گنگوار اور اٹاوہ کی انامکا سنکھ نے 20ء97 فیصد نمبرات حاصل کرکے مشترکہ طور پر دوسرا مقام حاصل کیا ہےوہیں تیسرے نمبر پر مشترکہ طور پر 97 فیصد نمبرات حاصل کرنے والوں میں فتح پور کے پریانشوادھیاے فتح پور کی خوشی اور سدھارتھ نگر کی سپریا شامل ہیں ہائی اسکول میں کل کل 28 لاکھ 63 ہزار چھ سو اکیس طلبہ شریک ہوئے تھے ان میں سے 25 لاکھ ستر ہزار 987 طلبا پاس ہوئے ہیں انٹرمیڈیٹ میں 25 لاکھ ستر ہزار 2 میں سے 19 لاکھ 39 ہزار سات سو سترہ طلبا کامیاب ہوئے ہیں ہائی اسکول امتحان میں کل 31 لاکھ 16 ھزار 454 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا تھا جس میں 31064857 طلبہ تھے جبکہ پرائیویٹ 10897 طلبہ نے امتحان کے لیے اپنا رجسٹر یشن کرایا تھا