اقسامِ اسم –( سات باب)

0
217

اسم صفت

ایسا لفظ جو کسی شخص یا چیز کی خصوصیات بیان کرے اور اُس کی اچھائی یا برائی کو ظاہر کرے اسے اسم صفت کہا جاتا ہے۔

اسم صفت کی مثالیں

ٹھنڈا، گرم، سرخ، بہادر، بزدل، محنتی، وغیرہ

موصوف

جس چیز کی اچھائی یا برائی بیان کی جائے اُسے موصوف کہتے ہیں۔

موصوف کی مثالیں

بہادر آدمی، سیدھی راہ اور ٹھنڈا پانی میں، بہادر، سیدھی اور ٹھنڈا اسم صفت ہیں جبکہ آدمی، راہ اور پانی موصوف ہیں۔

اسم صفت کی اقسام

اسم صفت کی چھ قسمیں ہیں

صفت ذاتی
صفت تفضیلی
صفت نسبتی
صفت عددی
صفت مقداری
صفت مقداری معین
صفت ذاتی

صفت ذاتی

ایسا صفت جو اپنے موصوف کی ذاتی خصوصیات کو بیان کرے اُسے صفت ذاتی کہتے ہیں۔ یا وہ اسم جو اپنے موصوف کی ذاتی فضیلت یا خصوصیات کو بیان کرے اُسے صفت ذاتی کہتے ہیں۔ صفت ذاتی کو صفت مشبہ بھی کہتے ہیں۔ صفت ذاتی کی مثالیں دانا، شریف، شریر، بہادر، بزدل، امیر، غریب، دولت مند، وغیرہ

صفت تفضیلی

صفت تفضیلی کے درجے

صفت تفضیلی کے تین درجے ہوتے ہیں۔

تفضیلِ نفسی
تفضیل بعض
تفضیل کُل

تفضیل نفسی

جب کسی دوسرے شخص یا چیز سے مقابلہ کیے بغیر کسی شخص یا چیز کی ذاتی صفت بیان کی جائے تو ایسے صفت کو تفضیل نفسی کہتے ہیں۔ یا یہ صفت نفسی کا وہ درجہ ہے جس میں کسی شخص یا چیز کا دوسرے سے مقابلہ کیے بغیر موصوف کی صفت بیان کی جاتی ہے۔

تضیل نفسی مثالیں

ثاقب بہادر لڑکا ہے، منتظرنیک لڑکا ہے۔

اِن جملوں میں بہادر اور نیک تفضیل نفسی ہیں جو صفت کے پہلے درجات ہیں۔