.دہی کو دو پہر کے کھانے میں استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد
دہی دودھ کی مصنوعات میں سے ایک ہے جسے دودھ کو خمیر بنا کر تیار کیا جاتا ہے ۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق خوراک میں دہی کا استعمال انسان کے لیے صحت بخش ہے ۔ ہاضمے کو بہتر کرتا ہے ، قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے ، ہڈیاں مضبوط کرتا ہے اور جلد کوبھی ترو تازہ رکھتا ہے ۔
روزانہ دوپہر کے کھانے میں ایک پیالہ دہی کا استعمال حفظان صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہو سکتا ہے ۔
ہاضمے میں بہتری
دہی میں پروبائیوٹکس پائے جاتے ہیں جو فائدہ مند بیکٹیریا ز ہیںاور یہ صحت مند آنتوں کے مائکرو بایوم کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں ۔
ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے
دہی میں کیلشیم او م اور فاسفورس پایا جاتا ہے جس کا استعمال ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے ۔
دانتوں اور ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری کیلشیم اور فاسفورس کا باقاعدہ استعمال ہڈیوں کی کثافت کو برقرار رکھنے اورآسٹیو پوروسس جیسی بیماریوں کو روکنے میں مدد کرتا ہے ۔
وزن میں کمی
دہی میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے کیلوریز کی مجموعی مقدار کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔
یہ بھوک کے بعد دوبارہ بھوک محسوس ہونے والی کیفیت کو کم کرنے اور زیادہ کھانے کی عادت کو کم کر کے وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکتا ہے ۔
دل کی صحت میں بہتری
دہی میں ایسے فیٹس کی مقدار پائی جاتی ہے جو کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
دہی کا باقاعدگی سے استعمال بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو منظم کر کے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کر دیتا ہے ۔
جلد کی صحت میں بہتری
دہی میں پایا جانے والا لاسٹک ایسڈ جلد کے لیے ایک قدرتیایکس فولینٹ ‘ ( جلد سے مرے ہوئے خلیوں کو ہٹانے کا
عمل) اور موئسچرائزر کے طور پر کام کرتا ہے ۔
یہ جلد کے مردہ خلیوں کے بٹنے کے عمل کو فروغ دیتا ہے ، نمی کو برقرار رکھتا ہے اور جلد کو ہائیڈ ریٹڈ کرتے ہوئے اس کی
تازگی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
خون میں شوگر کی سطح کو برقرار رکھنا
دہی میں موجود پروٹین اور فیٹس کاربوہائیڈریٹس کے ہضم ہونے کے عمل کو سست کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے خون میں شوگر کا اخراج آرام سے ہوتا ہے ۔ اس سے خون میں شوگر کی سطح میں اضافے کو روکنے میں مدد ملتی ہے اور یہ ذیا بیطس کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے ۔
تناؤ اور اضطراب کو کم کرتا ہے
دہی میں موجود پروبائیوٹکس’ دماغ اور معدے کے تعلق کو متاثر کر سکتے ہیں ۔
دہی کا استعمال صحت مند دماغ اور معدے کے تعلق کو فروغدے کر تناؤ اور اضطراب کی علامات کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے ۔
بالوں کی مضبوطی
دہی میں ایسے پروٹین ، وٹامن اور دوسرے ایسے مادے پائے جاتے ہیں جو صحت مند بالوں کے لیے مفید ہوتے ہیں ۔
دہی کا باقاعدگی سے استعمال جہاں بالوں کی پیداوار کو بڑھاتا ہے وہیں بالوں کے گرنے میں کمی لاتا ہے اور بالعموم بالوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے ۔
جسم کو پانی کی ضرورت سے بھر پور رکھتا ہے
دہی میں پانی کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔
جسمانی افعال کو برقرار رکھنے ، جسم کے درجہ حرارت کو منظم کرنے اور پانی کی کمی کو روکنے کے لیے مناسب ہائیڈریشن ضروری ہوتی ہے
دوپہر کے کھانے میں دہی کے ایک پیالے کو شامل کر کے متعدد صحت کے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔ تاہم اس بات کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے کہ دہی تازہ ہو اور اچھے معیار کے دودھ سے بنا ہو تا کہ اس کے صحت کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ حاصل کیا جا سکے ۔