اقسامِ اسم –( چھے باب)

0
161

اسم ضمیر

اسم ضمیر کی اقسام

جس اسم کی جگہ ضمیر استعمال کیا جائے اسے مرجع کہتے ہیں مثلاً حیدر اچھا آدمی ہے، وہ ہمیشہ سچ بولتا ہے۔ اس جملے میں  ہحیدر” مرجع اور ” وہ ” ضمیر ہے

اسم ضمیر کی درج ذیل 7 اقسام ہیں

ضمیر شخصی

وہ ضمیر جو تشخص کے لیے بولی جائے۔ اسکی 3 صورتیں ہیں:

ضمیر متكلم

جو ضمیر بولنے والا اپنے لیے استعمال کرے۔ مثلاً میں۔ میرا۔ مجھے۔ ہم ہمارا۔ ہمیں وغیرہ

-ضمیر حاضر یا مخاطب

جو ضمير مخاطب یا سامنے موجود شخص کیلیے استعمال کی جائے۔ مثلاً تو تم ۔ آپ تمھارا تمھیں وغیرہ

ضمیر غائب:

وہ ضمیر جو غائب یا غیر موجود شخص کے بارے میں استعمال ہو۔ العلاوہ اس ان۔ انہیں۔ انہوں وغیرہ

-ضمیر اشاره

جو ضمیر کسی شخص یا چیز کی طرف اشارہ کرے۔ یہ ۔ وہ۔ یہی۔ وہی ۔ اسی وغیرہ

ضمیر موصولہ وہ ضمیر ہے کہ جب تک اس کے ساتھ پورا جملہ نہ لگایا جائے مطلب سمجھ نہیں آتا۔ جیسے جو محنت کرتا ہے کامیاب ہوتا ہے۔” اس میں “جو” شمیر موصولہ اور کامیاب ہوتا ہے

ضمیر استفہامیہ

وہ ضمیر ہے جو پوچھنے (سوال) کیلیے استعمال کی جاتی ہے۔ الا کون کیوں کیا۔ کب ۔ کیسے کہاں کدھر۔ کونسا وغیرہ

ضمیر تنکیری

یہ ضمیر غیر معین اشخاص کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ جیسے کچھ۔ کوئی کسی وغیرہ

– ضمیر تاکیدی

کسی شخصی ضمیر کی نسبت تاکید کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ جیسے یہ آپ اپنی اپنا وغیرہ

ضمیر صفتی

جس میں ضمیر کی صفت ساتھ واقع ہو۔ جیسے مجھ حقیر۔ اس عقلمند (جتنا کتنا ایسا ویسا بھی ضمائر صفتی ہیں

اسم ضمیر کی حالتیں اسم ضمیر 4 حالتوں میں استعمال کیا جاتا ہے؛

ضمیر فاعلی جب ضمیر فاعل کی جگہ استعمال کی جائے. وہ تم میں ۔ ان ۔

اس ضمیر مفعولی جب ضمیر مفعول کی جگہ استعمال کی جائے۔ اسے۔ انہیں۔ مجھے۔ ہمیں۔ تمھیں ۔ آپ کو۔ تجھے

ضمیر اضافی جب ضمیر تعلق ظاہر کرے۔ میرا اس کا۔ تمھارا۔ آپ کا۔ ہمارا۔ ان کا

 ضمیر مجروری جب ضمیر مجرور کی جگہ آئے۔ اس پر ان پر ۔ مجھ پر۔ ہم پرال غيره