اردو ہے جس کا نام ہماری زبان ہے
دنیا کی ہر زبان سے پیاری زبان ہے
مہکتے پھول کی خوشبو فضا میں گھول کر دیکھو
طبیعت جھوم اٹھے گی اردو بول کر دیکھو۔
اردو زبان و ادب کی تاریخ۔
اردو زبان پر مشتمل ادب اردو ادب کہلاتا ہے جو نثر اور شاعری پرمشتمل ہے۔ نثری اصناف میں ناول، افسانہ، داستان، انشائیہ، مکتوب نگاری اور سفر نامہ شامل ہیں۔ جب کہ شاعری میں غزل، رباعی، نظم، مرثیہ، قصیدہ اور مثنوی ہیں۔
اردو ادب کے آغازی دور میں حضرت امیر خسرو نام لیا جاتا ہے، یہ نہ صرف اردو ادب میں بلکہ ہندی ادب میں بھی کافی اہم ادیب مانے جاتے ہیں۔ اردو زبان اور اردو ادب کے بانیوں میں ان کا شمار کیا جاتا ہے۔ امیر خسرو فارسی، عربی، ہندی زبان میں ماہر تھے۔ ان کے علاوہ محمد قلی قطب شاہ جو دکن سے تعلق رکھتے تھے، اردو، فارسی، عربی اور تیلگو زبانوں پر کافی اچھا عبور تھا۔ یہ اردو کے پہلے صاحب دیوان شاعر تھے، ان کی کلیات “ کلیاتِ قلی قطب شاہ“ ہے۔
انہیں کی کاوشوں کے نتیجہ میں اردو زبان، ادبی زبان کی حیثیت سے جانی جانے لگی۔
اردو ادب میں اولیت
پہلا شاعر (امیر خسرو)
پہلا صاحب دیوان شاعر( قلی قطب شاہ)
پہلا مثنوی نگار( فخردین نظامی)
پہلی سوانح عمری( حیات سعدی)
پہلی کتاب (سب رس)
سب رس کا مصنف (ملا وجہی)
پہلا رباعی گو (ملا وجہی )
تنقید کی پہلی کتاب (مقدمہ شعر و شاعری )
قومی شاعری کا بانی (نظیر اکبر آبادی )
سوانح نگاری کا بانی (الطاف حسین حالی )
تذکرہ کی پہلی کتاب (نکات الشعراء)
جدید نثر کے بانی (مرزا غالب)
پہلا صوفی شاعر (خواجہ میر درد)
پہلا گرائمر نگار (انشااللہ خان انشاء )
پہلی ناول نگار خاتون (رشیدۃ النساء )
پہلا ناول (مراۃ العروس)
پہلا افسانہ (سوزِ وطن)
پہلا افسانہ نگار ( پریم چند)
پہلی مثنوی (قدم راؤ پدم راؤ)
پہلی صاحب دیوان شاعرہ (ماہ لقا چندہ بائی)
جدید نظم کے بانی (الطاف حسین حالی)
فطری شاعری کے بانی (الطاف حسین حالی)