.جمعہ کے دن کے مسنون ومستحب امور

0
36

.جمعہ کے دن کے مسنون ومستحب امور

(۱)غسل کرنا۔(۲)مسواک کرنا۔(۳)خوشبو لگانا۔( ۴)عمدہ لباس پہننا۔( ۵)تیل لگانا۔ فا لمستحب فی یوم الجمعة لمن یحضر الجمعة ان یدہن ویمس طیبا ویلبس احسن ثیابہ ان کان عندہ ذالک ویغتسل ،لان الجمعة من اعظم شعائر الاسلام،فیستحب ان یکون المقیم لہا علی احسن. وصف .  (بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع: ۱ /  ۴۰۶)

نماز فجر میں امام کا سورہ سجدہ اور سورہ دہر کی تلاوت کرنا-(۷)نماز جمعہ کے لئے پیدل جانا-(۸)جمعہ کے لئے مسجد میں جلدی جانا-(۹)امام کے قریب بیٹھنا-(۱۰)جمعہ کے خطبے کو خاموشی کے ساتھ سننا-(۱۱)نماز جمعہ میں امام صاحب کا سورہ اعلی اور سورہ غاشیہ یاسورہ جمعہ اور سورہ منافقین کی تلاوت کرنا۔ عن ابن عباس انہ قال :”سمعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم یقرأ فی صلاة الجمعة فی الرکعة الاولی سورةالجمعة،وفی الثانیة :سورة المنافقین(بدائع الصنائع:۱ /۶۰۳/ ط زکریا دیوبند)۔

( ۱۲)جمعہ کے دن درود پاک کثرت سے پڑھنا ۔اکثرو الصلاة علی یوم الجمعة فانہ مشہود یشہد ہ الملائکة الخ(مشکوة شریف:۱ (۳۱)جمعہ کے دن دعا مانگناخاص کر دونوں خطبوں اور عصر سے مغرب کے درمیان واضح رہے کہ دونوں خطبوں کے درمیان دعاصرف دل دل میں کی جائے ،زبان سے نہیں اور نہ ہی اس کے لیے ہاتھ اٹھائے جائیں ۔ فی الجمعة لساعة لا یوافقہا عبد مسلم یسأل اللہ تعالی فیہا خیرا الا اعطاہ ایاہ(مشکوة شریف:۱ /۱۱۹)التمسوا الساعة التی ترجی فی یوم الجمعة بعد العصر الی غیوبة الشمش(مشکوة شریف: ۱ / ۱۲۰) جہاں تک مسئلہ ہے کہ جمعہ کے دن کون سی سورت کی تلاوت کرنا افضل ہے ،تو جمعہ کے دن سورہ کہف کی تلاوت کرناافضل ہے احادیث شریفہ میں اس کے بڑے فضائل مذکور ہیں؛چنانچہ نبئ پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص جمعہ کے روز سورہ کہف پڑھے وہ اگلے آٹھ دن تک ہر فتنہ سے محفوظ رہے گا،حتی کہ اگر دجال نکل آئے تو اس کے فتنے سے بھی محفوظ رہے گا۔من قرأ سورة الکہف یوم الجمعة فہو معصوم الی ثمانیة ایام من کل فتنة وان خرج الدجال عصم منہ(ابن کثیر عن الحافظ المقدسی/ ۸۰۳)