سر زمین کننوج پر ایمپاور انڈیا ٹرسٹ اور فیوجن ایڈ نے یکساں ہوکر عوام کے بہتر مستقبل کے لیے ایمپاور انڈیا کیریئر کاونسلنگ کا آغاز کیا۔

0
314

ایمپاور انڈیا ایک تحریک ہے جس کا مقصد بھارت کو عدالت پسند، مساوی، اور امیر معاشرے میں تبدیل کرنا ہے۔ یہ تحریک مختلف سماجی، معاشی، اور سیاسی مسائل کا سامنا کرنے کے لئے متوجہ ہے جو ملک اور اس کے لوگوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، جیسے غربت، عدالت سے محرومی، بد عنوانی، تعلیم، صحت کی ذمہ داری، اور ماحولیاتی تباہی وغیرہ ہے۔
ایمپاور انڈیا ٹرسٹ کے کمپلیکس میں بروز سنیچر 18 مارچ کوقننوج میں ایمپاور انڈیا کیرئیر کاؤنسلنگ سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔ جس میں 15 لوگوں کی ٹیم الہ آباد سے جناب طلحہ حنفی صاحب(گروپ چیئرمین ایڈوسفیرس گروپ)کی قیادت میں آئی تھی انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ 12 ویں پاس اور گریجویٹ بچوں کو 6 ماہ کی کارپوریٹ ٹریننگ دینے کے بعد۔ یہ سنٹر نہ صرف انہیں اچھی کمپنیوں میں اچھی ملازمتوں پر فائض کرنا ہے بلکہ انہیں اچھی نوکریاں دلوانا بھی ہے۔
اس پروگرام میں جناب محمد خالد خان (چیئرمین ایمپاور انڈیا ٹرسٹ) ، جناب محمد طلحہ حنفی(گروپ چیئرمین ایڈوسفیرس گروپ) اور دیگر حضرات شامل ہوئے۔
جس میں جناب محمد طلحہ حنفی صاحب نے فرمایا کہ جو بچے کسی وجہ سے تعلیم سے دور ہیں یا کسی نہ کسی وجہ سے تعلیم کو مکمل کرنے سے محروم ہیں ان بچوں کی نوکری کے لیے ایک موڈل پیش کیا جو کی وہ الہ آباد میں چلا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان سے واضح کیا کہ ایک مستحق کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ خود سے اپنے مسائل کو حل کر سکے اور زندگی بسر کر سکے۔ اور انہوں نے خواتین کے حقوق کے لیے اور انکی ترقی کے لیے ایک ماڈل پیش کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ مہانہ پانچ ہزار میں سے ڈھائی ہزار مستحق کو دیتے ہیں اور بقیہ رقم کو شیئر مارکیٹ میں لگا دیتے ہیں اور اس طرح سے انکو منعفے ہوتے ہیں اور اس طرح کے ماڈل کو پیش کیا اور قننوج کی عوام متاثر ہوئی۔

اور آخر میں انہوں نے سوال و جواب کا ایک سیکشن رکھا جس سے انہیں وہاں کے مسایل کو حل کرنے کا نہ صرف موقع ملا بلکہ بہتر طریقے سے انکے مستقبل کو سنوارنے اور ترقی کی منزلیں طے کرانے میں مفید ہوگا۔

اسی مقصد کے تحت عوام کی رہنمائ اور ترقی کے لیے ایمپاور انڈیا ٹرسٹ اور فیوجن ایڈ نے قننوج میں مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔جس سے قننوج کی عوام کو بہترین نتائج دیکھنے کو ملے گۓ۔