اقسامِ اسم تیسرا باب

0
490

اسم مشتق کی قسمیں

اسم ذات
اسم مسغر
اسم مکبر
اسم آلہ
اسم صوت
اسم ظرف

اقسامِ اسم – تیسرا باب
اسم مشتق کی قسمیں
اسم فاعل
اسم مفعول
اسم معاوضہ
اسم حالیہ
حاصل مصرر
۱.اسم فاعل: وہ اسم ہے جو کسی مصرر سے بنا ہو اور اسی مصرر (فاعل) کے تعلق سے اس کام کے کرنے والے کو نام دیا جائے یا کام کرنے والا سمجھا جاۓ۔ جیسے: دوڑنے والا۔ پڑھنے والا۔ گانے والا وغیرہ ۔

اسم مفعول: وہ اسم جس پر فاعل کے فعل یا کام کا اثر واقع ہو، “اسم مفعول” کہلاتا ہے۔ اسم فاعل کی طرح یہ بھی مصرر سے بنتا ہے۔ لکھا ہوا (لکھنا مصرر سے)، جلا ہوا (جلنا مصرر سے)، پڑھیں ہوئ۔ ستایا ہوا وغیرہ۔
فعل ماضی مطلق کے آ گے “ہوا” لگا دینے سے اسم مفعول بن جاتا ہے۔
اسم معاوضہ: کسی خدمت یا محنت یا مزدوری کے معاوضے کو جس لفظ سے ادا کیا جاتا ہے، اس لفظ کو “اسم معاوضہ” کہا جاتا ہے۔
جیسے: رنگائ۔ لکھائ۔ پکوائ۔ دھلائی ۔ سلائ وغیرہ۔ یہ الفاظ معاوضے کو ظاہر کر رہے ہیں۔
اسم حالیہ: وہ اسم ہے جو فاعل یا معفول کی کیفیت بتاتا ہے۔ یہ بھی مصرر ہی سے بنتا ہے۔
جیسے: رضیہ ہنستی ہوئی آئی۔ رضا گرتا پڑتا بھاگ نکلا۔ ان جملوں میں “ہنستی ہوئی” گرتا پڑتا، “مسکراتا ہوا”۔ اسم حالیہ ہیں۔ یہ انگریزی کی participle کا نام ہے۔
حاصل مصرر: اسم مشتق کی چاروں قسمیں جس طرح مصرر سے بنتی ہیں، ویسے ہی حاصل مصرر بھی مصرر ہی سے بنتا ہے، یہ مصرر کے کام کی کیفیت یا اس کے اثر کو ظاہر کرتا ہے۔
جیسے: لڑنا۔ لڑائی، چمکنا۔چمک۔