ا سم نکرہ کی قسمیں۔ اسم نکرہ کی چھ قسمیں ہیں۔
اسم ذات
اسم مسغر
اسم مکبر
اسم آلہ
اسم صوت
اسم ظرف
ا سم ذات – کسی عام يا جنسی کے نام کو “اسم ذات” كہتے ہیں – جیسے : پینسل ۔ عمارت۔ لڑکا۔ دروازہ وغیرہ۔
اسم ذات کو “اسم عام”بھی کہا جاتا ہے ۔
۲ اسم مسغر: مسغر لفظ صغیر سے بنا ہے جس کے معنی ہیں، چھوٹائ۔
وہ لفظ جو کسی بڑی چیز کو چھوٹا کرکے دکھائے، اسم مسغر کہلاتا ہیں۔
جیسے ٹوکرا سے ٹوکری۔ کاٹھ سے کٹھولا۔ دیگ سے دیگچی۔
۳. اسم مکبر : لفظ مکبر کبیر سے بنا ہے جس کے معنی ہیں بڑا۔ وہ لفظ جو کسی چیز کو بڑا کرکے، اسم مکبر کہلاتا ہے۔ جیسے : بات کا بتنگڑ۔ پگڑی کا پگڑ۔ راہ کا شاہراہ ۔
۴.اسم صوت : صوت کے معنی ہے “آواز” ۔ وہ لفظ جو کسی مخصوس چیز یا کسی جاندار کی آواز کو ظاہر کرے، اسم صوت کہلاتا ہے۔ مثلاً : بھو بھوں۔ چھم چھم۔ میاؤں میاؤں۔ ٹن ٹن۔ قلقل وغیرہ ۔
ان آوازوں کو سن کر سمجھ میں تا ہے کہ یہ کس چیز کی آواز ہے۔
۵. اسم ظرف: وہ اسم یا نام جو کسی جگہ یا وقت کو ظاہر کرے، ” اسم ظرف” کہلاتا ہے۔ اسم ظرف کی دو قسمیں ہیں:
اسم ظرف مکان
اسم ظرف زمان
۱ اسم ظرف مکان: جو لفظ کسی جگہ کا تصور پیش کرے، جیسے: گوشالا۔ گھر۔ کتب خانہ۔ مے کدہ۔ چراگاہ وغیرہ ۔
۲ اسم ظرف زمان : وہ اسم جو کسی زمانے یا وقت کو ظاہر کرے، جیسے : صبیح۔ شام۔ دوپہر ۔سال۔ ہفتہ وغیرہ ۔
۶ اسم آلہ: وہ اسم ہے جو کسی آلہ، اوزار یا ہتھیار کے نام کو ظاہر کرے۔ جیسے چاقو۔ کترنی۔تلوار، آ را، قینچی، چھری وغیرہ ۔