اقسامِ اسم چوتھا باب

0
102

اسم مصدر

اسم مصدر اسم کی ایک قسم ہے۔ اسم مصدر ایسا اسم ہوتا ہے جو خود تو کسی اسم سے نہیں بنتا لیکن اس سے مقررہ قاعدوں کے مطابق کئی الفاظ بنائے جا سکتے ہوں مثلا پڑھنا سے پڑھو، دیکھنا سے دیکھو، بڑھانا سے بڑھائو، بنانا سے بناوٹ وغیرہ -اسم مصدر کی بلحاظ بناوٹ درج ذیل اقسام ہیں۔ مصدر اصلی یا مصدر وضعی، مصدر جعلی یا مصدر مرکب اسی طرح مصدر کی بلحاظ معنی درج ذیل اقسام ہیں۔ مصدر لازم، مصدر متعدی۔

مصدر سے پہلے کوئی لفظ لگانے سے مرکب مصدر بن جاتا ہے۔ مثلاً جھوٹ بولنا، مار کھانا، بھول جانا وغیرہ.

اسم مصدرکا مفہوم ترميم

وہ اسم جو خود تو کسی کلمہ سے نہ بنا ہو لیکن اُس سے بہت سے الفاظ بنائے جاسکیں۔

اسم مصدرکی مثالیں

پڑھنا سے پڑھو، دیکھنا سے دیکھو، بڑھانا سے بڑھائو، بنانا سے بناوٹ وغیرہ

اِن میں پڑھنا، دیکھنا، بڑھانا، بنانا، سونگھنا اسم مصدر ہیں

مصدر کی پہچان

مصدر وہ اسم ہوتا ہے جو کام کے معنی دیتا ہے لیکن اُس میں کوئی زمانہ نہیں پایا جاتا، اِس سے مقررہ قاعدوں کے مطابق کئی اسم اور فعل بن سکتے ہیں۔ مصدر کی علامت یہ ہے کہ اِس کے آخر میں نہ آتا ہے۔ جیسے پڑھنا، لکھنا، سننا، دیکھنا، رونا، گانا وغیرہ

مصدر کی اقسام بلحاظ بناوٹ

مصدر کی بلحاط بناوٹ دو اقسام ہیں۔

مصدر اصلی یا مصدر وضعی

مصر جعلی یا مصدر مرکب

جو مصدر خاص مصدری معنوں کے لیے وضع کیے جاتے ہیں۔ انہیں مصدر اصلی یا مصدر وضعی کہا جاتا ہے۔

مثالیں

سونا۔ جاگنا، کھانا، پینا، پڑھنا، لکھنا، دوڑنا، بھاگنا وغیرہ

مصدر جعلی یا مصدر مرکب

ایسے تمام مصادر کو جو دوسری زبانوں کے الفاظ کے آخر میں مصدر کی علامت ”نا“ زیادہ کر کے یا دوسری زبانوں کے الفاظ کے بعد اُردو مصدر لگا کر بنا لیے جاتے ہیں۔ انہیں مصدر جعلی یا مصدر مرکب کہتے ہیں۔

مثالیں

تشریف لانا، فلمانا، سیر کرنا، گرمانا، کفنانا وغیرہ

مصدر کی بلحاط معنی دو اقسام ہیں۔

مصدر لازم

مصدر متعدی

جب کسی مصدر سے بننے والا فعل اپنی تکمیل کے لیے صرف فاعل کو چاہے تو ایسے مصدر کو مصدر لازم کہتے ہیں۔

جیسے آنا، جانا، سونا، دوڑنا وغیرہ اِن مصادر سے یہ جملے بنیں گے۔ اسلم آیا، رضوان گیا، عرفان سویا، لڑکا دوڑا وغیرہ

مصدر متعدی

مفہوم

جب کسی مصدر سے بننے والا فعل، فاعل کے علاوہ مفعول کو بھی چاہے تو ایسے مصدر کو مصدر متعدی کہتے ہیں۔

مثالیں

جیسے کھانا، لکھنا، پڑھنا، خریدنا وغیرہ، اِن مصادر سے یہ جملے بنیں گے۔

متعدی بالواسطہ

ایسے مصادر جو لازم سے متعدی بنا لیے جاتے ہیں۔ انہیں متعدی بالواسطہ کہا جاتا ہے۔

مثالیں

گرنا سے گرانا، جلنا سے جلانا، لکھنا سے لکھانا، پڑھنا سے پڑھانا، کھانا سے کھلانا، دیکھنا سے دکھانا، سننا سے سنانا وغیرہ