اقسام فعل مصدر

0
508

فعل مصدر) کی اقسام : ( بناوٹ کے اعتبار سے))
فعل معروف
فعل مجہود
فعل لازم
فعل متعدی
فعل ناقص
فعل معروف : وہ فعل ہے جس کا فاعل یعنی کام کرنے والا معلوم ہو یا جملے می کام کرنے والا موجود ہو۔ جیسے : سہیل آیا، نکہت نے کتاب پڑھی، وہ آج اسکول جاےگا وغیرہ
فعل مجہود: اس فعل کو کہتے ہیں جس کا فاعل معلوم نہ ہو۔ مثلا: کپڑے دھل گۓ۔ خط لکھا گیا۔ دروارہ کھل گیا۔ “خط کا لکھا جانا” “دروازے کا کھل جانا” اپنے آپ نہئ ہوا ہے بلکہ یہ کام کسی کے زریعے ہوۓ ہیں۔ اس طرح کے فعل کو “فعل مجہود” یا طور مجہود کہتے ہیں۔
فعل لازم۔ وہ فعل ہے جس کا اثر صرف فاعل تک محدود رہے یعنی وہ صرف اپنے فاعل سے مل کر پورا ہو جائے۔ جیسے حامد آیا۔ بچا روتا ہے۔ ان جملوں میں صرف فاعل (حامد، بچا) ہے۔ ان جملوں میں مفعول نہیں ہے۔ فعل لازم میں مفعول نہیں ہوتا۔
فعل متعدی : وہ فعل ہے جس کا فاعل کے علاوہ کسی شخص یا چیز (مفعول) پر بھی پڑے۔ یہ صرف فاعل سے پورا نہیں ہوتا بلکہ مفعول کا محتاج ہوتا ہے۔ جیسے حامد نے آم کھایا۔ راشد کتاب پڑھتا ہے۔ فعل متعری میں فعل کے ساتھ ساتھ مفعول ہونا مفعول ہونا بھی ضروری ہے؛ مگر یہ ضرور نہیں کہ وہ ظاہر ہو۔ جملے میں مفعول پوشیدہ بھی ہو سکتا ہے۔ جیسے: “حامد نے کھایا۔ “، ” راشد پڑھتا ہے۔” ، “احمد لکھے گا-