کانپور میں بستان رحمت کیریئر کاونسلنگ سینٹر کا آغاز ۔

0
490

کانپور ۔ بستان رحمت کیریئر کونسلنگ سنٹر کی جانب سے پریڈ کانپور کے دار الفیض مسجد میں 4 مارچ بروز سنیچر بستان رحمت کا افتتاح کیا گیا۔ جس میں عوام کی کیریئر کاونسلنگ سے متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس تقریب کی میزبانی مفتی حفظ الرحمان صاحب کر رہے تھے اس کے مہمان خصوصی جناب مولانا سید طلحہ نقشبندی صاحب (سرپرست بستان رحمت کونسلنگ سنٹر) تھے اور اعزازی مہمان محمد طلحہ حنفی صاحب (گروپ چیئرمین ایڈوسفیرس گروپ) شامل ہوئے۔

جس میں سید مولانا طلحہ نقشبندی صاحب نے اپنی تقریر میں بیان کیا کہ معاشرے میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی ضروری ہے۔ اور اپنا قبلہ درست رکھنے کی ضرورت ہے۔
جناب محمد طلحہ حنفی صاحب نے اپنی تقریر اور پیشکش میں بیان فرمایا کہ جو بچے کسی نہ کسی وجہ سے تعلیم کو چھوڑ چکے ہیں یا کسی نہ کسی وجہ سے تعلیم کو مکمل کرنے سے محروم رہ جانے والوں کی نوکری کے لیے ایک موڈل پیش کیا جو کی وہ الہ آباد میں چلا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان سے واضح کیا کہ ایک مستحق کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ خود سے اپنے مسائل کو حل کر سکے اور زندگی بسر کر سکے اور نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنی آخرت کے لیے ، دوسروں کے لئے، اپنے خاندان کے لیے ، ملک کے لیے اور برادری کے لیے فایدے مند بن سکے۔

اگر کوئی انسان حافظ قرآن بن سکتا ہے عالم دین من سکتا ہے تو اس کے لیے ٹیکنالوجیز یا دنیا کا کوئی اور فن سیکھنا مشکل نہیں ہے۔
ان کا یہ ماننا ہے کہ اگر ایک حافظ قرآن ایک عالم دین اک ملٹی نیشنل کمپنی میں ایک اسٹریٹجک پوزیشن پر فائض ہو جاۓ تو پورا کا پورا نقشہ ہی بدل سکتا ہے۔
انہوں نے اسی موڈل پر کام کرتے ہوۓ پچھلے تیرہ سالوں کی کوششوں کے بعد آئی ٹی انڈسٹری کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی سیپ میں دو سو سے زایدہ بچوں کو انڈسٹری میں لے کر ان کو اس قابل بنایا کہ وہ آج دنیا کی مشہور و معروف ملٹی نیشنل کمپنی میں ایک مقام حاصل کر چکے ہیں۔ جس میں پچھلے دو سالوں میں انہونے تقریب 60 بچوں کو نوکری دلائ جس میں سے 53 زکوۃ مستحق تھے۔ ان کی ضرورتوں کو نہ صرف پورا کیا بلکہ ان کو ای آرپی ٹیکنالوجی میں لیکر آئے جو دنیا کی بڑی ٹکنالوجی میں سے ایک ہے۔ اور آج وہ بچے زکوۃ دینے والے بن چکے ہیں اور انہوں نے اپنے اس مقصد کو ثابت کر کے دکھایا ہے۔

اسی مقصد کے تحت عوام کی رہنمائ اور ترقی کے لیے بستان رحمت اور فیوجن ایڈنے کانپور میں مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔جس سے کانپور کی عوام کو بہترین نتائج دیکھنے کو ملے گۓ۔