حجاب کے معنی۔

0
486

کعبہ و قرآن کو دیکھا ہے غلافوں میں لپٹے
تب میں سمجھی کہ پردے کی فضیلت کیا ہے۔

حجاب کا اصل مطلب ہے۔ پردہ ۔ آڑ ۔ چک۔ حیا ۔ شرم۔ جب کہ عربی زبان میں حجاب کا مطلب ہے۔ پردہ اور لباس کے مفہوم میں استعمال ہوتا ہے ۔ عربی میں اس لفظ کا مطلب مسلمان خواتین کا سکارف ہے یاحجاب جوعورت کا حسن اور بدصورتی دونوں کو چھپا کرتحفظ فراہم کرتا ہے۔ لیکن آج کے دور میں حجاب لفظ کو لوگ ایک رکاوٹ سمجھتے ہیں اور اس پر اعتراض کرتے ہیں سب سے پہلا اعتراض پردے پر یہ کیا جاتاہے کہ اس کی کوئی معقول دلیل نہیں ہے اور جو بات عقل کے مطابق نہ ہو ہمیں اس کا دفاع نہیں کرنا چاہیے ۔ آپ اگر غور کریں تو ایک بے جان چیز اپنے آس پاس دیکھیں تو آپ خود اس کی حفاضت کے طور پر اس کو ڈھانپ کر رکھتے ہیں مثلاً موبائل ۔اور اکثر لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ مسلمان لڑکیاں اپنے سر کو کیوں ڈھانپتی ہیں یا اپنے چہرے کو ڈھانپنے کے لیے نقاب کا استعمال کیوں کرتی ہیں۔ اس میں لوگوں کا اپنا عقیدہ ہے کہ وہ اپنے خاندانوں، قوانین یا شوہروں کے ذریعہ مجبور ہوتی ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ لڑکیاں اپنی مرضی سے اپنے آپ کو ڈھانپ نہیں رہی ہیں اور وہ ایسا کرنے پر مجبور ہو رہی ہیں لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔ آج اکثر لوگ اس غلط فہمی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں کہ حجاب پہننا ایک ظالمانہ عمل ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے، ایک مسلمان لڑکی جو حجاب پہنتی ہے یا نہیں آج کل دونوں ہر میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں چاہے کھیل ہو، تعلیمی ادارہ ہو، کارپوریٹ سیکٹر ہو یا پبلک سیکٹر ہو ہر جگہ ہم دیکھ سکتے ہیں۔
آج ، میں آپ کو ان لڑکیوں کے بارے میں بتانا چاہتی ہوں کہ جو حجاب میں رہ کر اپنے ہی ملک میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے.

مثال کے طور پر

ابتحاج محمد
ایک امریکی صابر فینسر اور متحدہ ریاستوں کی باڑ لگانے والی ٹیم کا ممبر رہیں. اولمپکس میں متحدہ ریاستوں کے لئے مقابلہ کرتے ہوئے وہ ہیڈ سکارف پہننے والی پہلی مسلمان امریکی خاتون ہونے کے لئے جانی جاتی ہیں۔

الہان عبد اللہ عمار
ایک امریکی سیاستدان جو 2019 سے مینیسوٹا کی پانچویں کانگریس ڈسٹرکٹ کے لئے امریکی نمائندے کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ 2017 میں ٹائم میگزین نے عمار کو اپنے “فہرست: خواتین جو دنیا کو تبدیل کر رہی ہیں۔

طاہرا شیرین رحمان۔
یہ ایک نیوز کاسٹر ہیں جو 8 فروری ، 2018 کو ، متحدہ ریاستوں میں پہلا کل وقتی حجابی مسلم براڈکاسٹر بننے کے لئے جانی جاتی ہیں , ڈبلیو ایچ بی ایف- ٹی وی کے لئے پہلے بطور پروڈیوسر اسٹیشن کے لئے کام کیا اور انہونے یہ بھی ثابت کیا کہ حجاب رکاوٹ نہی ہے۔
اور آپ اگر غور کریں تو حجاب فقط مسلمانوں میں ہی نہی بلکہ دیگر مزہب کے لوگ بھی خود کو حجاب میں رکھتے ہیں اور حجاب کا مطلب یہ نہی ہے کہ خود کو کمزور بنا لیا جاۓ یا قیدی ، پابندی سمجھا جاۓ صرف اور صرف نقاب زیب تن کر لینا حجاب نہی ہے حجاب کا مطلب ہے خود کو ڈھاپنے کہ چاہے وہ لباس ہو یا نقاب۔