فعل کی قسمیی

0
260

زمانے کے لحاظ سے فعل کی قسمیی
فعل ماضی
فعل حال
فعل مستقبل
فعل مضارع
فعل امر
فعل نہی
آپ یہ تو بخوبی جانتے ہیں کہ زمانے تین ہیں:
ماضی (۲) حال (۳) مستقبل
زمانۂ ماضی- وہ زمانہ یا وقت جو گزر چکا ہو- جیسے : تم آۓ تھے، رضا گیا تھا وغیرہ-
زمانۂ حال- وہ زمانہ یا وقت جس میں کام جاری ہو- جیسے : تم کہاں رہتے ہو؟ میں جا رہا ہوں وغیرہ-
زمانہ مستقبل- آئندہ یا آنے والے زمانے یا وقت کو زمانۂ مستقبل کہتے ہیں- جیسے: وہ آۂیں گے وغیرہ-
فعل ماضی : وہ کام (فعل) جو گزرے ہوئے زمانے یا وقت میں کیا گیا ہو، فعل ماضی ہوتا ہے- جیسے: رضیہ آئ- ہم نے مضمون لکھا تھا- تم پڑھ رہے تھے- وغیرہ۔
فعل حال : وہ فعل (کام) جو موجود زمانے میں کیا جا رہا ہو۔ اس کی پہچان اصل میں یہ ہے کہ فعل کے ساتھ ‘تا’، ‘تی’ ، ‘تے’، ‘یا’، ‘رہا’، ‘رہی’، ‘رہے’، آتا ہے، جیسا کہ فعل حال کی درج بالا مثالوں سے واضح ہے۔
فعل مستقبل: وہ فعل (کام) جو آنے والے یا آئندہ زمانے (وقت) میں کیا جاۓ گا یا ہو گا۔ جیسے: تم آؤگے۔ گاڑی جاۓ گی۔ وہ ضرور کامیاب ہو جائے گا۔
فعل مضارع: اس میں زمانہ حال اور زمانہ مستقبل کی جھلک ملتی ہے۔ یعنی یہ دونوں زمانوں کے لیے بولا جاتا ہے۔ مثلاً : وہ آۓ تو میں چلا جاؤں۔ اگر وہ نہ ملے تو آپ ہی چلے جائیں۔ ان مثالوں میں’آۓ’، ‘جاؤں’، ‘ملے’، ‘جائیں’ وغیرہ فعل مضارع ہیں۔